یوٹیوب سے آمدن 4 کروڑ67 لاکھ لیکن ٹیکس زیرو، معروف یوٹیوبر ایف بی آرکے نشانے پر

کاروباری برادری کے بعد یوٹیوبرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔۔۔ معروف یوٹیوبر کو ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا، پاکستان میں یہ اپنی نویت کا پہلا کیس ہے۔

معروف اخبار ڈان نیوز کے مطابق نادر علی کا شمار پاکستان کے کامیاب سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر کیا جاتا ہے جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔نادر علی کے یوٹیوب چینل کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوب چینلز میں کیا جاتا ہے۔ نادر علی کے چینل کو 30 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں اور انہیں 82 کروڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

تاہم اب ٹیکس حکام نے انہیں ٹیکس کا نوٹس بھیجتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نادر علی کے ذمہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

تاہم ایف بی آر کچھ عرصے سے نادر علی سے اپنی آمدنی چھپانے کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے، محکمہ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن سے وابستہ افراد کے مطابق تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور اس معاملے کو ٹیکس کی وصولی کے لیے کراچی کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس آفس بھیج دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیکس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران نادر علی کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے تاہم انہوں نے کسی ایک کا جواب نہیں دیا اور اب ان کے پاس کراچی کے آر ٹی او آفس میں کمشنر کی اپیل سے پہلے اس فیصلے پر اپیل کرنے کا اختیار موجود ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں نادر علی کی مجموعی آمدنی 21 لاکھ 86 ہزار روپے، 2018 میں 2 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار اور 2019 میں 4 کروڑ 67 لاکھ 62 ہزار روپے تھی اور ایف بی آر نے ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق یوٹیوب کے ذریعے کی ہے۔

    (1 posts)

    ان کو چاہیۓ کہ اپنے آپ کو ‘,لیگل ,کردیں ۔۔
    اور ویسے بینک بیلنس بنانے میں کیا حرج ہے ؟

    اللہ کریں ان جیسے اور ہمارے بھایی بھی کامیاب ہوں ۔۔۔ آمیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More