مسجد نبویﷺ کھلنے کے پہلے ہی روز بڑی تعداد میں خوش نصیب افراد نے نماز ادا کی

طویل عرصے بعد مسجد نبوی میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ملی تو وہاں مقیم افراد خوشی سے نہال ہوگئے، سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نبوی کے کھلنے کے پہلے ہی روز 93 ہزار 774 نمازیوں نے وہاں نماز ادا کی۔۔ پہلے  دن سب سے زیادہ 40 ہزار سے زائد نمازیوں نے مغرب کی نماز ادا کی۔ اس دوران سماجی فاصلے کو اختیار کیا گیا۔مسجد نبوی کو31 مئی کو دوبارہ عوام کیلئے کھولا کیا گیا تھا۔

رپورٹ  کے مطابق مسجد نبوی کے 11 دروازے 31 مئی کی صبح کی نماز سے ایک گھنٹہ قبل ہی کھول دیے گئے تھے اور تمام نمازیوں کو سخت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے بعد ہی مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب میں کرونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد اناسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ چوبیس گھنٹے میں اموات ایک سو اڑتیس ہوئی، جس سے سعودی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ سو اننچاس ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کے 70 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور  تعداد 65 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔جبکہ  22 ہزار 667 مریض زیرعلاج ہیں،1264 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت صحت کرونا پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل خرچ کر رہی ہے۔

سعودی حکومت نے 20 دن سے زائد عرصے تک تک ملک بھر میں کرفیو نافذ کئے رکھا جس کے بعد  26 مئی سے کرفیو میں نرمی لائی گئی، سعودیہ میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام ریاستوں اور علاقوں سے میں جزوی طور پر کرفیو ختم کیا گیا، گزشتہ ماہ کے اختتام میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمیاں کرتے ہوئے ٓکاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More