فراڈ کیس ، اداکارہ عائشہ ثنا مزید مشکل میں آ گئیں

اداکارہ عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں میاں محمد علی معین نامی کاروباری شخصیت نے27 مئی کو عائشہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے.

میاں محمدعلی معین کا کہنا تھا کہ ادھار رقم لے کرعائشہ ثناء نے جو چیک دیا وہ کیش نہیں ہوا جس پر مقامی عدالت نے بوگس چیک کے معاملے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جای کردیئے.

پولیس کے مطابق اداکارہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں.

یاد رہے اس سے قبل بھی ہمارے ہی پلیٹ فارم پر اس خبر کو رپورٹ کیا گیا تھا کہ عائشہ ثنا کئی لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر غائب ہو گئی ہیں.

بزنس مین علی معین کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں اور انہوں نے اپنی نجی ضرورت کے تحت 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More