سانولی رنگت:صنم سعید اور ایمان علی مریم نواز کی بائیو پکچرکرنے کے قابل نہیں،حنا پرویز بٹ

سانولی رنگت:صنم سعید اور ایمان علی مریم نواز کی بائیو پکچرکرنے کے قابل نہیں،حنا پرویز بٹ

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا نجی ٹی وی کے نمائندے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صنم سعید اور ایمان علی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے مریم نواز کی بائیو پکچر میں کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے ایک دوسرے سوال کہ آپ عمران خان کو بطور وزیراعظم دس میں سے کتنے نمبر دیں گی اور بطور کرکٹر کتنے؟ پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں عمران خان کو بطور وزیراعظم تو ایک بھی نمبر نہیں دوں گی لیکن بطور کرکٹر دس میں سے سات نمبر دو گی کیوں کہ وہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیت کر لائے تھے۔

نجی ٹی وی کے نمائندے کے پوچھے گئے سوال کہ کیا عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کر سکے گی؟ پر جواب دیتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات دیکھنے میں آرہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کر سکے گی۔

خصوصی انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر مریم نواز کی بائیو پکچر بنے تو ان میں سے کون سی اداکارہ کو لیڈنگ رول میں دیکھنا پسند کرے گی؟ مہوش حیات، زارا نور عباس، ماہرہ خان یا حریم فاروق؟ اس سوال کا جواب دیتے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان میں سے ماہرہ خان  انہیں بہت پسند ہیں مگر وہ بھی یہ رول نہیں کر سکتیں۔

  • فراری بٹ کو ججز اور جنرلز کی پورنو گرافی کی وجہ سے  تجربہ ہو چکا ہے کہ وہ خود پورنو  کوئین کا رول زیادہ بہتر کر سکتی ہے وہ بھی ڈبل شفٹ  اور کیپٹن صفدرقطری سپپلائیر کی ڈایرکشن میں 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >