ثانیہ مرز ا کی شعیب ملک کو پنجابی میں ‘آئی لو یو’ کہنے کی ناکام کوشش

ثانیہ مرز ا کی شعیب ملک کو  پنجابی میں 'آئی لو یو' کہنے کی ناکام کوشش

برصغیر کی کامیاب شادی شدہ جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہترین ازدواجی زندگی کے واقعات اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں، پڑوسی ملک بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر  شعیب ملک جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو اکثر کا کہنا تھا کہ یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، مگر شادی کے 10 سال بعد بھی نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی طرح ایک دوسرے کے ہمراہ خوش و خرم نظر آتے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ  ایک دوسرے سے دور ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے فینز کو انٹرٹین کرنے کیلئے ایک  لائیو ویڈیو چیٹ کی، ان کے مداح دونوں میاں بیوی کی نوک جھوک سے خوب محظوظ ہوئے، اسی دوران ایک دلچسپ بات دیکھنے کو ملی جب شعیب ملک نے ثانیہ سے رومانٹک انداز میں آئی لو یو کہنے کی درخواست کی مگر شرارت کرتے ہوئے ساتھ ہی شرط عائد کردی کہ آئی لو یو پنجابی زبان میں کہا جائے۔

 

ثانیہ مرزا نے شوہر کی یہ فرمائش پوری کرنے میں دیر نہ کی مگر پنجابی زبان سے ناواقف ہونے پر ان کیلئے اس زبان میں اپنے پیار کا اظہار ناممکن ہوگیا، شعیب ملک اور ان کے  ہزاروں دیکھنے والے ثانیہ کو اس کشمکش میں پھنسے دیکھ کر خوب انجوائے کررہے تھے،  ثانیہ کبھی کہتیں "اسی  تھواڈے نال پیار کیتا”، تو کبھی کہا ” میں تیرے نال عشق کیتا” مگر  کھلاڑی بھی کبھی ہار نہیں مانتا بارہا غلط بولنے پر بھی ثانیہ نے ہمت نہ ہاری اور بار بار غلط انداز میں آئی لو یو کہتی رہیں اور اپنے شوہر کو ہنسنے پر مجبور کرتی رہیں۔

دونوں میاں بیوی نے ان لمحات کو خوب خوشگوار بنایا شعیب ملک نے بھی ثانیہ کی آئی لو یو کہنے کی ہر ناکام کوشش کو نہ صرف انجوائے کیا بلکہ انہیں سمجھایا بھی، مگر پنجابی گھرانے کی بہو  اس مشکل پہاڑ کو سر نہ کرسکیں اور پھر شعیب ملک نے شکست خوردہ لہجے میں کہا کہ میرا خیال ہے اب بس کردینا چاہیے۔

دونوں کے مداحوں نے اس گفتگو کو خوب انجوائے کیا، وہ  نہ صرف اس سے محظوظ ہورہے تھے بلکہ  لائیو چیٹ میں کمنٹس کرتے ہوئے صحیح آئی لو یو بولنے کا طریقہ بھی بتارہے تھے۔

ثانیہ اور شعیب اپنی شادی کے دس سال بعد بھی ایک کامیاب اور غیر متنازعہ زندگی گزار رہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر دنیا پوری آپ کے مخالف ہو مگر آپ ایک دوسرے کے ساتھ  مخلص ہوں تو فاصلے اور دوریاں بے معنی ہوجاتی ہیں، ہم ان دونوں کو آئندہ زندگی میں مزید خوشیوں کو  دعا دیتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >