صدف زہرا کی موت، قتل یا خودکشی؟

صدف زہرا کی موت، قتل یا خودکشی؟ ملیحہ ہاشمی کا صدف زہرہ کا علی سلمان علوی کے ہاتھوں مبینہ قتل اور خواتین پر گھریلو تشدد پر تبصرہ

ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، اسکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوگئی ہے۔  علی سلمان علوی نے کیا دعوٰی کیا؟ فرانزک رپورٹ بتائے گی کہ یہ خودکشی تھی یا قتل؟ اگر یہ خودکشی نکلے تو تب بھی علی سلمان علوی سو فیصد قصوروار ہے۔

ملیحہ ہاشمی نے اپنے وی لاگ میں صدف زہرہ کے شوہر صحافی علی سلمان علوی کے حوالے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹ سے خواتین سے پیسے بٹورتے تھے اور دوسری خواتین سے پیار محبت کے دعوے اور شادی کی باتیں کرتے تھے۔

ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ جب صدف کو شوہر کی باتیں پتا چلیں تو انہوں نے غصہ کیا جس پر علی سلمان علوی معافی مانگتے اور سدھرنے کا کہ دیتے تھے، جبکہ ایک خاتون نے ٹوئٹر پر بتایا کہ علی سلمان علوی کس طرح صدف کو مارتے تھے، اسلئے صدف نے خودکشی نے نہیں کی اسے قتل کیا گیا۔

دوسری جانب ملیحہ ہاشمی نے بتایا کہ جب علی سلمان کے اہلخانہ سےپوچھا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ علی سلمان اہلیہ کو مارتے پیٹتے تھے۔

ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کے پروڈیوسر، علی سلمان علوی، اپنی بیوی کی پراسرار موت پر گرفتار ہیں، ملزم کا کہنا ہےکہ جب وہ عاصمہ شیرازی اور ٹیم سےویڈیو کال سے فارغ ہوئےتو انہیں بیوی کی لاش اور خودکشی کا نوٹ ملا، لیکن فرانزک رپورٹ سے ہی حقیقت سامنے آئے گی، لیکن یہ ایک خاتون پر تشدد انتہائی شرمناک بات ہے ، اگر قتل نہیں خودکشی ہے تو تب بھی سلمان علوی قصوروار ہے کیونکہ صدف کی خودکشی کی وجہ وہی بنا ہے۔

  • نواز شریف کے بچے اس کی دی ہی رام سے فلیٹ خرید لیں تو نواز ان کا ذمہ دار نہیں لیکن اگر عمران خان کا ووٹر یا سپورٹر قتل کر دے تو عمران خان اس کا ذمہ دار ہے .خودکشی تو پی ٹی آئی کی وجہ سے نوں لیگ اور پیپلز پارٹی کو کرنی چاہئے تھی ایک خاتون کی خود کشی کا کیا تعلق پارٹی سے ؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >