لڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین! جنس بدل کر شادی کرنیوالا آکاش سامنے آگیا

لڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین! جنس بدل کر شادی کرنیوالا آکاش سامنے آگیا

کل سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں لڑکی نے لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرلی ۔

اس پر ایک لڑکی کے باپ نے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ لڑکی کے والد نے موقف اپنایا کہ میری بیٹی کے ساتھ اسکی سہیلی نے لڑکا بن کر کورٹ میرج کی ہے، لڑکا بن کر شادی کرنیوالی لڑکی نے لڑکے کے نام سے شناختی کارڈ بنارکھا ہے۔

ان الزامات پر جنس بدل کرشادی کرنیوالا آکاش سامنے آگیا، اس نے بتایا کہ پہلے وہ لڑکی تھا اور اسکا نام عاصمہ بی بی تھا، جب میں لڑکی تھا تو لڑکی والے ہی کپڑے پہنتا تھا۔ اب لڑکا ہوں تو ظاہر ہے کہ لڑکوں والے کپڑے ہی پہنوں گا۔

آکاش نے مزید کہا کہ اسے جینڈر ڈس آرڈر تھا اور اس نے اجازت سے سرجری کروائی، اسکے بعد میرا دماغی ٹیسٹ ہوا، میرے سائیکاٹرسٹ نے مجھے کلئیر کردیا۔ الحمداللہ ! اب میں لڑکا ہوں، میرے تمام ڈاکومنٹس کلئیر ہیں۔

آکاش کا کہنا تھا کہ میں لڑکا بننے کے بعد بھی لڑکیوںو الے ڈاکومنٹس استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت پرابلم ہوتی تھی، میں کہیں کام نہیں کرسکتا تھا۔ اسی وجہ سے میں نے اپنے نادرا کے ڈاکومنٹس تبدیل کروائے۔

آکاش نے کہا کہ کل میں اور میری بیوی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، ہم نے جائز طریقے سے نکاح کیا ہے، اب ہم میاں بیوی ہیں ، اگر کسی کو کوئی پرابلم ہے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

  • بریکنگ نیوز۔۔ ڈزز۔ ڈزز۔۔ ڈززز
    بریکنگ نیوز۔۔ ڈھونڈ نکالا۔۔ڈھونڈ نکالا۔۔
    دُر فٹے منہ۔۔ اب ایسی خبریں بھی بریکنگ نیوز ہیں۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >