پاکستانی نوجوان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی فین ہو گئے

لانگ جمپ کی ویڈیوز سے مشہور ہونے والے پاکستانی نوجوان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی فین ہوگئے

10 سے زائد موٹرسائیکلوں سے لانگ جمپ لگانے کا عملی مظاہرہ کرنے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے پر سب سے پہلے تو پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوجوان جو ڈھونڈ نکالا جو کہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ کا رہائشی محمد آصف نکلا۔

یہ نوجوان ٹھٹھہ کا رہنے والا ہے جو حال ہی میں کراچی میں مقیم ہے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے اسے لاہور بلایا جا رہا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ اولمپک مقابلوں میں شرکت کرے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔ اب سونے پر سہاگا یہ ہوا کہ نامور ایتھلیٹس اور دیگر شخصیات بھی اس کے ٹینلٹ کو سراہتے نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ اور اولمپکس میں9 بار گولڈ میڈل جیتنے والے کارل لوئیس نے نوجوان کی ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ نوجوان کے اندر کسی قسم کا خوف نہیں اور وہ اپنے دماغ پر یقین رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے بھی اسی نوجوان محمد آصف کی ایک اور ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جس پر اپنی طرف سے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ واہ! نا قابل یقین جمپ لگا کر اس نوجوان نے ان کو ایک بار تو اس ڈر سے خوفزدہ کر دیا تھا کہ آخر کتنا ٹیلنٹ ہم نظر انداز کر کے گنوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کی طرح بہت سا ایسا ٹیلنٹ ہے جسے سامنے نہ لاکر ختم کر دیا جاتا ہے۔

اس نوجوان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور اس کی مکمل تیاری اور سہولتیں فراہم کر کے اولمپکس میں بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جی اے خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہے یہ نوجوان پاکستان کے لیے اولمپکس سے گولڈ میڈل لا سکتا ہے۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ اس کو ڈھونڈا جائے کیونکہ یہ تو چلتا پھرتا گولڈ میڈل ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ہنر کی قدر کی جائے کیونکہ یہ اپنے ملک کے لیے ایک اثاثے سے کم نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >