ہر کسی سے شادی نہیں کر سکتا، پاکستان سے شادی کی آفرز پر ترگت کا دلچسپ جواب

ارطغرل کے ‘ترگت الپ’ بنے پاکستانی چینل کے مہمان، عیدکی مبارکباد بھی دی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم ترین کردار ترگت پہلی بار پاکستانی ٹی وی چینل پر عید کے تیسرے روز جلوہ گر ہوئے اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیئے اپنی ذاتی اور فنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

بڑی عید پر سپراسٹار شاہدآفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ ترگت الپ نے خوب باتیں کیں اور پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے ابتدا میں وسیم بادامی نے ترک زبان میں مہمان کو عید کی مبارکباد دی جس کے جواب میں ‘ترگت الپ’ نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشقون ہے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں اوراستنبول میں پیدا ہوا، میں نےابھی تک شادی نہیں کی ہے،لیکن ساتھ ہی ترگت نے پاکستانی مداحوں کا دل بھی توڑ دیا کہا وہ کسی سے شادی نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی زندگی میں کافی سالوں سے کوئی ہے۔

جنگیز جوشقون نے بتایا کہ مجھے پاکستان سےبہت ساری شادی کی آفرز ہوئی ہیں،مجھےپاکستان کی بریانی بہت پسند ہے میں پاکستانیوں سے پیار کرتا ہوں انہیں گلے لگانا چاہتا ہوں۔

جنگیز نے بتایا کہ میں 10سال پہلےباسکٹ بال کاکھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا۔

پروگرام میں شریک بوم بوم آفریدی سے گفتگو میں جنگیزجوشقون نے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سےکرکٹ سیکھنا چاہوں گا جس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ جنگیز کو میں کرکٹ سکھاؤں گا اور خود کلہاڑا چلانا سیکھوں گا۔

جنگیزجوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامےکےدوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی، میں نے ارطغرل سیریز پوری دیکھی تاکہ اداکاری میں مزیدبہتری آئے،چوتھاسیزن بہت مشکل تھاجس میں مجھ پر تشدد کیاگیا۔

جنگیز نے ارطغرل سیریز میں ‘ترگت’ کو ہی پسندیدہ ترین کردار قرار دیا اور بتایا کہ بامسی اور دوآن میرے بہترین دوست ہیں پسندیدہ ولن نویان ہے۔

ڈرامے کے یادگاری لمحات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کےدوران منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب لگی میری آنکھ بچ گئی۔

جنگیز جوشقون نے پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ نشر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا بےحدمشکور ہوں، پاکستان میں ارطغرل ڈرامےکی مقبولیت پربہت خوش ہوں۔

اختتام پر جنگیز نے اردو میں دل دل پاکستان۔۔ جان جان پاکستان اور ‘آپ سب کو عید مبارک’ کہتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے وسیم بادامی اور بوم بوم آفریدی کو پاکستان میں اپنا دوست بھی قرار دیا۔

کورولش عثمان سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے جنگیزجوشقون نے کہا کہ لوگوں کی خواہش ہےمیں کورولش عثمان سیریزمیں اداکاری کروں لیکن اس سیریز میں نہیں آؤں گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >