بوم بوم شاہد آفریدی نے ارطغرل غازی کتنے دن میں دیکھا؟

اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے لیے مشہور ہے کہ جو اس ڈرامے کی ایک قسط دیکھ لیتا ہے وہ پھر اس سیریز کو مکمل کیے بنا نہیں رہ سکتا۔

اس کے سحر میں جہاں پاکستان کی بیشتر عوام جکڑی ہوئی ہے وہیں پاکستان کی معروف شخصیات بھی اس سیریز کے گُن گا رہی ہیں جن میں سے ایک پاکستان کے ہر دلعزیز بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی ہیں۔

لالہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریکارڈ کرائے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ انہوں نے ارطغرل غازی کو تقریباً ایک یا ڈیڑھ سال پہلے دیکھنا شروع کیا تھا اور 40 دنوں میں ہی اس ڈرامے کے 5 مکمل سیزن دیکھ لیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل دوبارہ یہی ڈرامہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دیکھ ر ہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب ڈرامے میں ارطغرل غازی اپنی بیوی حلیمہ سلطان کے وفات کے موقع پر روئے تھے تو اُن کے گھر کا ہر فرد اس سین کو دیکھ کر رویا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>