نوجوان کا وطن سےمحبت کا منفرد انداز، ریت سے تاریخی عمارتوں کے فن پارے بنا ڈالے

نوجوان کا وطن سےمحبت کا منفرد انداز، ریت سے تاریخی عمارتوں کے فن پارے بنا ڈالے

وطن سے محبت کے اظہار کی بات ہوتو پاکستانی نوجوان کسی سے پیچھے نہیں رہتے ایسے منفرد انداز سے اس مملکت خداداد کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

صادق آباد کے ایک رہائشی نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ایسا ہی ایک منفرد انداز اپنایا، ریت سے قائد اعظم کے چہرے، مزار قائد سمیت متعدد تاریخی عمارتوں کے ماڈلز تیار کرکے انہیں عوام کے سامنے پیش کردیا۔

نوجوان کا وطن سےمحبت کا منفرد انداز، ریت سے تاریخی عمارتوں کے فن پارے بنا ڈالے

گیلی مٹی سے مختلف مجسمے اور ماڈلز عموما ساحل سمند ر پر دیکھے جاتے ہیں مگر صادق آباد کے احمد حسن نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے گھر پر ہی یہ فن مہارت دکھانے کی ٹھانی اور اس نے گیلی ریت سے قائداعظم کا مجسمہ، مزار قائد، لاہور کی بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور اس جیسی متعدد تاریخی عمارتو ں کے ایسے بہترین ماڈلز تیار کیےکہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

نوجوان کا وطن سےمحبت کا منفرد انداز، ریت سے تاریخی عمارتوں کے فن پارے بنا ڈالے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن کا کہنا تھا کہ میں وطن سے محبت میں اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کررہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں عوام سے اپنے فن پر داد بھی وصول کررہا ہوں۔

نوجوان کا وطن سےمحبت کا منفرد انداز، ریت سے تاریخی عمارتوں کے فن پارے بنا ڈالے

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >