فواد چودھری میری خوبصورتی سے جلتے ہیں، علی زیدی کا دعویٰ

وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے ساتھی وزیر فواد چوہدری کے بارے میں انٹرویو میں کہا کہ وہ  میری خوبصورتی سے جلتے ہیں۔

دی کرنٹ کے ساتھ ایک خوشگوار انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے ، ایک سوال کہ جواب میں کہ علی زیدی اپنی وزارت کے علاوہ باقی تمام وزارتوں کے ماہر ہیں کیا یہ سچ ہے ؟ علی زیدی کا کہنا تھا کہ ” فواد چوہدری مجھ سے بہت جلتا ہے اسی لیے ایسا کہتا ہے، درحقیقت فواد میری خوبصورتی سے ڈرتا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک من پکوڑے کھانے والی بات بھی من گھڑت ہے، میں رمضان میں پکوڑے کھالیتا ہوں یہ میری پسندیدہ ڈش نہیں ہے، مجھے بریانی بھی بہت پسند نہیں ہے، میں ایک عام انسان ہوں وزیراعظم عمران خان کل مجھے وزارت سے ہٹا دیں تو مجھے کون پوچھے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >