دبئی میں منفرد کیفے، جہاں ہر کام روبوٹ کرتے ہیں

دبئی ویسے ہی اپنے منفرد انفرااسٹرکچر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے مگر اب یہاں سیاحوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک ایسا ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جہاں آرڈر لینے کا طریقہ کار بھی ڈیجیٹل ہے اور اس کے بعد آرڈر کی ڈیلیوری بھی روبوٹ کرتے ہیں۔

"روبو کیفے” نامی اس ریسٹورنٹ میں 3 بڑے روبوٹ ہیں جو کہ آرڈر ڈیلیور کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کو ایک دوسرے روبوٹ پر رکھ دیتے ہیں جہاں سے آگے ان کا کام شروع ہو جاتا ہے۔

یہ روبوٹ اس چیز کو بڑے آرام سے صارف تک پہنچا دیتا ہے جس کے بعد صارف اطمینان سے اپنی جگہ پر بیٹھ کر اسے کھا پی سکتے ہیں۔

یہ کیفے مقامی اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے یہاں آنے والے کسٹمرز ان روبوٹس کو کام کرتا دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور ان کی تصاویر بھی بناتے ہیں۔

ایک طرف تو یہ کہا جا رہا ہے کہ روبوٹ کے آنے سے انسانوں کے کام کرنے کی قدر کم ہو جائے گی مگر دوسری جانب وبائی صورتحال کے دوران کم از کم سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اس اقدام کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >