بچوں کے سکولز کھلنے پر مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر


سکول کھلنے کی دعا مانگنے پر بچے کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرونا وبا کی وجہ سے 6 ماہ سے بند سکولز آج کھل گئے ہیں اور بچوں کی موجیں ختم ہوگئی ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا پر جہاں کرونا وبا میں کمی پر حکومت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ مواد بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے سکول کھلنے کی دعا مانگنے کی تجویز پر رونا شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کو کہتی ہے کہ دعا میں وہ الفاظ دہراؤ جو میں کہہ رہی ہوں۔

ماں بچے کے ہاتھ اٹھوا کر کہتی ہے ” اے اللہ میں دعا کرتا ہوں کہ 15 تاریخ کو ۔۔۔۔ ” یہاں تک بچے نے اپنی ماں کے ساتھ ساتھ دعا کے الفاظ دہرائے لیکن جیسے ہی اس کی ماں نے کہا ” سکول کھل جائیں” تو بچے نے رونا شروع کردیا۔

کچھ مزاحیہ سیکیچز پاکستان کے معروف آرٹسٹ فاروق قیصر(انکل سرگم) نے بھی شئیر کئے ہیں ، انکل سرگم نے ایک تصویر اس کیپشن کے ساتھ شئیر کی کہ "بچہ گھر میں رہنے کا عادی ہوگیا تھا، والدین اسے سکول چھوڑنے جارہے ہیں”

انگل سرگم نے سکول کھلنے سے متعلق مزید مزے مزے کی پوسٹس شئیر کی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>