ریسٹورنٹس نے فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ کر دیا

ای پی آر اے نے کمیشن میں اضافے کے مطالبے پر کراچی میں فوڈ پانڈا کا 3 روز کے لئے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بائیکاٹ ابتدائی طور پر تین روز کیلئے ہوگا اور معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں مستقل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن (ای پی آر اے) کے چیئرمین محمد نعیم صدیقی نے معروف فوڈ سپلائر نیٹ ورک فوڈ پانڈا کے سی ای او کو خط لکھ کر کہا ہے کہ فوڈ پانڈا بار بار اپنی کمیشن میں اضافے کے لئے ریسٹورنٹس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اگر ریسٹورنٹس کی شکایات پر توجہ نہ دی گئی تو فوڈ پانڈا کے ساتھ مستقل طور پر کام کرنا چھوڑ دیں گے۔

چیئرمین ای پی آر اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ریسٹورنٹس کی صنعت میں منافع کی شرح کم ہے۔ اس کے باوجود کمیشن میں اضافے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور 25 سے 30 فیصد کمیشن مانگا جارہا ہے جو ناممکن ہے۔

چیئرمین محمد نعیم صدیقی نے بتایا کہ نئے کھلنے والے ریسٹورنٹس کیلئے یہ خاص طور پر مشکل ہے کیونکہ ان کے آغاز میں ہی اخراجات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور فوڈ پانڈا کی انتظامیہ ریسٹورنٹس مالکان کو بلیک میل کرتی ہے تاکہ کمیشن کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ فوڈ پانڈا نے دھمکی دی ہے کہ کمیشن کو 18 فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد نہ کیا گیا تو وہ ریسٹورنٹس کو اپنے پورٹل اور ایپلی کیشن سے ہٹا دیں گے۔ یہ ریسٹورنٹس مالکان کو اپنی شرائط منوانے کا انتہائی غیر پیشہ ور طریقہ کار ہے۔

نعیم صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ فوڈ پانڈا ریسٹورنٹس کو دوسری ڈلیوری کمپنیوں کے ساتھ کاروبار سے زبردستی روک کر اپنے کاروباری حریفوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • ریسٹورینٹ میں منافع کی شرح کم ہے ؟۔۔ او جاو کسی خجل کھوتی کے بچو۔۔
    اتنا کماتے ہو ، اور ٹیکس بھی نہیں دیتے۔۔ بیچارے ڈیلیوری والے سڑکوں پر دن بھر گرمی سردی اور بارش کی پرواہ کیئے بغیر اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر تمہارا بزنس بڑھا رہے ہیں مگر تمہیں موت آتی ہے انہیں ان کا برابر حق دینے پر۔۔

    • آپ کا کہنے کا مطلب ہے، کہ فوڈ پانڈا کمیشن بڑھانے کے لیے جو ریسٹورانٹس پر جو دباؤ ڈال رہی ہے وہ ڈیلیوری بوائے کو دے گی اضافی وصول کردہ کمیشن۔۔۔

      کیا بات ہے جناب، آپکی سوچ بہت اعلیٰ ہے۔

      • سارا نہیں بھی دے مگر کچھ تو دے گی۔۔ جس سے ان کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔۔ اس وقت بمشکل تیس سے چالیس ہزار کماپاتے ہیں۔۔
        جہاں میں ہوں وہاں پانڈے والے اور دیگر ڈیلیوری کمپنیوں سے بندہ پانچ سے چھ لاکھ روپیہ تک ماہانہ کماسکتا ہے۔۔

  • Profit Motive and food Panda.
    I recently saw some comments related to Food Panda unjustified Commission from various food vendors. Then I started thinking of those days when Restaurants like Bando Khan, Pioneer broast, Kundun brost, Pizza 2000, Jan Beoast sadar etc managed to create a positive impression on its crowd but also enjoyed healthy and profitable competition……

    The new breed of restaurants in my view is greedy and pure profit motive…… A restaurant in Gulshan wants to attract the crowd from Clifton and to achieve this outreach they are ready to be exploited by many delivery companies…….. Why the profit from a certain community is not enough for you?

    Thus, if you are greedy for profit then you cannot have it all, you have to share it with the vultures…

    This is the Market you are dealing with….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >