پاکستانی نوجوان نے بیوی کو تحفہ دینے کیلئے سچ میں چاند کا ٹکڑا خرید لیا

 پاکستانی نوجوان نے بیوی کو تحفہ دینے کیلئے سچ میں چاند کا ٹکڑا خرید لیا

‘میں تمہارے لیے چاند تارے توڑ لاؤں گا” یہ وہ دعویٰ ہے جو ہر محبوب نے محبت کے بعد ضرور اپنی زبان سے ادا کیا ہوگا، اس دعویٰ سے محبوبائیں خوش بھی ہوجاتی ہیں اور محبوب کو عملی طور پر کچھ کرنا بھی نہیں پڑتا۔

مگر راولپنڈی کے ایک شوہر نے یہ دعویٰ نہیں کیا مگر حقیقت میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر بیوی کو تحفہ دینے کیلئے چاند کا ٹکڑا خرید لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ قبل 23 سالہ صہیب کی شادی مدیحہ سے ہوئی تھی شادی کی پہلی سالگرہ پر بیوی کو خوش کرنے کیلئے اسے قیمتی تحفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صہیب نے سالگرہ سے 6 مہینے قبل ہی حقیقت میں چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید لی ہے۔

 پاکستانی نوجوان نے بیوی کو تحفہ دینے کیلئے سچ میں چاند کا ٹکڑا خرید لیا

یہ سودا لونر سیٹلمنٹ انیشی ایٹیو نامی ایک کمپنی کے ذریعے 45 امریکی ڈالر میں طے پایا ہے۔

اس حوالے سے صہیب کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ایک کمپنی سے یہ سودا ہوا ہے اور میرے پاس چاند پر اپنی اس جائیداد کے کاغذات بھی ہیں، لوگ میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور اسے من گھڑت تصور کررہے ہیں مگر ایسا نہیں ہے، میں نے حقیقت میں اپنی بیوی کیلئے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی انسان کی طرف سے چاند پر زمین خریدنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، بالی ووڈ کے کنگ خان اور چند ماہ قبل خود کشی کرنے والے سشانت راجپوت نے بھی چاند پر زمین خرید رکھی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >