ترک پیرا گلائیڈر کا فضا میں بیڈ اڑانے اور نیند پوری کرنے کا شاندار سٹنٹ

ترکی کے مشہور پیراگلائیڈر حسن کاول نے پیرا شوٹ سے اپنا خصوصی بیڈ باندھ کر اسے اڑایا ، اونچائی پر پہنچ کر سو گئے۔

حسن کاول صرف پیراگلائیڈنگ نہیں کرتے وہ ہمیشہ نت نئے انداز میں اڑان بھرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کچھ سٹنٹ پیش کیا۔

حسن کاول کے اس سٹنٹ کیلئے خصوصی بیڈ تیار کیا گیا جس کے ساتھ سائیڈ ٹیبلز منسلک تھیں، ان میں سے ایک پر لیمپ اور دوسرے پر فوٹو فریم بھی فکس کیا گیا تھا۔

تکیہ لحاف اور ایک الارم کلاک کے ہمراہ حسن نے بیڈ پر بیٹھ کر اڑان بھری اور وہ اونچائی پر پہنچ کر گھڑی پر الارم سیٹ کرکے ، آنکھوں پر پٹی پہن کر اور لحاف اوڑھ کر سوگئے۔

جب الارم بچا وہ اٹھے اور انہوں نے پیراشوٹ کو ساحل کی جانب موڑا ، ساحل کے اوپر پہنچ کر انہوں نے بحفاظت اپنی شاہی سواری کے ہمراہ لینڈ کیا،ساحل پر اترنے کے بعد وہ وہیں اسی بیڈ پر پھر سے سوگئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >