موٹرسائیکل سے کود کر چھوٹے بچے کو بچانے والے ہیرو کی ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص بمشکل اپنی موٹرسائیکل کو روک کر معجزانہ طور پر بھاگ کر ڈھلان پر نیچے کی جانب جاتے اپنی واکر میں بیٹھے بچے کو بچاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص اچانک بچے کے سامنے آنے پر پہلے تو بہت مشکل سے بریک لگاتا ہے اور جیسے ہی بریک لگاتا ہے اس کے بعد سڑک کی دوسری جانب ڈھلان کی جانب جاتی تیز رفتار واکر کو روکتا ہے جس کے باعث واکر میں بیٹھا بچہ کسی حادثے سے بچ جاتا ہے۔

بچے کو بچانے پر اس شخص کو انٹرنیٹ پر "ہیرو” قرار دیا جا رہا ہے۔


اس ویڈیو کو سب سے پہلے جس اکاؤنٹ سے شیئر کی گیا اس پر اسے 2 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار نوجوان حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بریک لگاتے ہی بچے کی واکر کی جانب دوڑتا ہے اور نتیجے کے طور پر بچہ بھی بچ جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >