نوجوانوں نے جان پر کھیل کر مارخور کو دریا میں ڈوبنے سے بچالیا۔

مارخور کو ڈوبنے سے بچاکر نوجوان نے جانوروں سے دوستی کی مثال قائم کردی

چترال میں پاکستان ہلال احمر کے ایک رضا کار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا میں ڈوبنے والے مارخور کو بچا کر انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان پاکستان ہلال احمر کے پی کے نے بتایا کہ چترال کے علاقے شہر شام میں مارخور دریا سے پانی پینے آیا اور دریا میں گر گیا جسے کچھ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے سے بچا یا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈٰیا پر شیئر کی گئی ہے،چیئرمین پاکستان ہلال احمر کے پی کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے نواجوان کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ ایسے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >