کوہلی کی کارکردگی پر تبصرہ،انوشکا شرما ہوئیں برہم

اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ میں کارکردگی سے متعلق سنیل گواسکر کے تبصرے پر بھرپور جواب دے دیا،

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلوراورکنگزالیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے کے ایل راہول کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پرتبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر اورمعروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ ” لگتا ہے کوہلی نے لاک ڈاؤن کے دوران انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے”۔

 

اس تبصرے کے بعد انوشکا شرما نے انسٹا گرام اسٹوریز پرسوال اٹھایا کہ مجھے یقین ہے کہ اتنےسالوں میں آپ نے کمنٹری کے دوران کرکٹرز کی ذاتی زندگی سے متعلق معاملات کا احترام کیا،

کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آپ کو اسی طرح کا احترام مجھے اور ویرات کو بھی دینا چاہیے؟، مسٹرگواسکرمیرے دل میں آپ کیلئے بہت احترام ومحبت ہے لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر آپ یہ وضاحت دیں کہ آپ نے ایک بیوی پرایسا الزام کیوں عائد کیا کہ وہ اپنے شوہر کی خراب پرفارمنس کی ذمہ دار ہے؟

انوشکا نے لکھا کہ میں پُریقین ہوں کہ آپ میرے شوہرکی کارکردگی سے متعلق بہت سے دوسرے الفاظ اور جملے استعمال کرسکتے ہیں تو پھرکیا آپ کے الفاظ تبھی متعلقہ ہوتے جب آپ اس سارے عمل میں میرا نام بھِی استعمال کرتے؟ “۔

انوشکا کی اسٹوریز پر سنیل گواسکر نے ٹی وی پروگرام میں موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا جائے میں نے کہاں انوشکا کو الزام دیا۔ میرا موقف تھا کہ لاک ڈاون کے دوران کرکٹرز پریکٹس سے دور تھے، اور اس دوران میں نے انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو بھی دیکھی تھی جس میں وہ بلڈنگ کے کمپاونڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔

انوشکا نے ناراضگی نے کہا کہ یہ سال 2020 ہے اور چیزیں میرے لیے تبدیل نہیں ہوسکتیں،مجھے کرکٹ کے معاملات میں گھسیٹنااورایسے بیانات دینا کب ختم ہوگا؟”، انوشکا نے لکھا ” قابل عزت مسٹرگواسکر، آپ ایک لیجنڈ ہیں جس کا نام اس کھیل میں بہت بلندی پرہے، میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ میں نے جب یہ سب سنا تو اس وقت کیا محسوس کیا،

بھارت میں ٹوئٹر پرانوشکا، گواسکر اور کوہلی کا نام ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بیشتر صارفین نے گواسکر کے موقف کی حمایت کی جبکہ بہت سوں کا کہناتھا کہ انوشکا نے اپنے لیے آواز اٹھا کر صحیح کیا،

اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی انوشکا کا ساتھ دیا لیکن ساتھ ہی لکھا ” انوشکا تب خاموش رہی جب مجھے دھمکیاں دی گِئیں اور حرام خور کہا گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >