پاکستان کے بعد آذربائیجان بھی اپنے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی کو نشر کرے گا

پاکستان کے بعد آذربائیجان بھی اپنے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی کو نشر کرے گا

آرمینیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ترکی نے آذر بائیجان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی قربتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ترک ڈرامہ نشر کرنے کے حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یہ ڈرامہ 2014 میں شروع ہونے کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہو گیا تھا۔ ڈرامے کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چینل پر یہ ڈرامہ ہفتے کے پانچ روز نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان میں ارطغرل غازی کو سرکاری ٹیلی وژن پر وزیراعظم کے حکم پر نشر کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس ڈرامے کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >