حیدرآباد: پولیس والے کی فلمی انداز میں گاڑی روکنے کی ویڈیو وائرل

حیدر آباد میں پولیس اہلکار کا گاڑی رکوانے کا دبنگ انداز، ویڈیو وائرل

حیدر آباد کے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اہلکار نے بزرگ کار سوار کو گاڑی روکنے کا کہا تو بزرگ شہری کے انکار پر پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر پستول ونڈ سکرین پر رکھ کر شہری کو گاڑی روکنے کا کہنے لگا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے گاڑی میں سوار بزرگ شہری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ رکنے پر اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر ونڈ اسکرین پر پستول دکھا رہا ہے۔ جس پر شہری نے گاڑی آگے بڑھا دی جس کے بعد پولیس اہلکار پیچھے دوڑ کر اسے دوبارہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہری کو گاڑی روکنے کا کہا تھا اس نے گاڑی بھگائی تو پیچھا کر کے اسے روکا گیا۔

زرگ شہری نے واقعے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کے اس اچانک رویے پر پریشان ہوگیا تھا اسی لیے گاڑی بھگائی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>