اپنی جان کی قربانی دیکر اپنے بچوں کو اژدھے سے بچانے والی بطخ کی ویڈیو وائرل

اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو اژدھے سے بچانے والی بطخ کی ویڈیو وائرل

ماں کی اپنے بچوں کے لیے محبت کا احاطہ کسی بھی چیز یا دوسرے احساس سے نہیں کیا جا سکتا اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک بطخ اپنی جان کی قربانی دے کر اپنے بچوں کو بچا لیتی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بطخ اپنے بچوں کو گھونسلے میں اژدھے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے آفیسر سدھا رامن نے شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ممتا کی طاقت فطرت کے قوانین سے کہیں زیادہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھونسلے میں بطخ کے بچے موجود ہیں اس دوران اژدھا گھونسلے پر حملہ آور ہوتا ہے، مادہ بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے لیے پروں کو پھڑپھڑاتی اور انہیں جلدی سے وہاں سے باہر نکال دیتی ہے۔

بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے بعد اژدھے کو پروں کے ذریعے ہی مارنا شروع کردیتی ہے لیکن وہ تب تک اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

  • I think the person who was making video of it was more crual then this python bcoz he could have saved if he was so close. He just had to throw some stones. These baby ducks got saved but how would they live without her mother

  • The person who was filming this video could have saved the duck but he was so excited to film this tragic event and put it on YouTube and make money out of this tragedy
    I am heartbroken 😭 and strongly condemned this nonsense
    We should boycott and discourage this kind of people


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >