فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرادی

سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے اب کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور یہ ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے مگر اس کا طریقہ کار مدمقابل دیگر کمپنیوں سے مختلف ہے۔ ایمیزون، گوگل اور باقی کلاؤڈ گیمنگ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں فیس کے عوض سروسز فراہم کرتی ہیں مگر فیس بک کی جانب سے یہ سروس صارفین کے لیے مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن کا کہنا ہے کہ ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے، کم از کم آغاز پر ہم 4 کے، 60 فریم فی سیکنڈ کا وعدہ نہیں کررہے، جس کے عوض آپ کو ماہانہ 7 ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں، ہم کوئی ہارڈوئیر جیسے کنٹرولر بھی فروخت کرنے کی کوشش نہیں کررہے۔ فیس بک کی جانب سے کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ وہ گیمز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔

فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرادی

یاد رہے کہ فیس بک نے گزشتہ سال سپین کی کلاؤڈ گیمنگ سروس پلے گیگا کو خرید لیا تھا جو اس نئی سروس میں مدد گار ثابت ہوگا۔ مفت گیمز فیس بک کے بیٹا ورژن میں  دستیاب ہیں۔

کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔ اس طرح یہ فیس بک کے صارفین کے لیے ایک اصافی سروس ہو گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >