ماں باپ کی غفلت، 9 دن تک اکیلا گھر میں رہنے والا 4 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا

ماں باپ کی غفلت، 9 دن تک اکیلا گھر میں رہنے والا 4 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا

ماں باپ کی مجرمانہ غفلت اور غیر ذمہ داری 4 ماہ کے معصوم بچے کی زندگی نگل گئی، 9 دن تک بچہ گھر میں اکیلا زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا اور بالآخر موت کی آغوش میں جا سویا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مصر کے شہر قلیوبیہ میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں معصوم انس زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انس کے ماں باپ کے درمیان جھگڑا ہوا اور انس کی ماں نے شوہر سے بازار سودا سلف جانے کا جھوٹ بولا اور اپنے والدین کے گھر چلی گئی، جاتے ہوئے وہ اپنے ساتھ اپنے بڑے بیٹے کو بھی لے گئی۔

بیوی کے جانے کے بعد شوہر جو کسی دوسرے شہر میں ملازمت کرتے تھے انہوں نے بھی تیاری کی اور گھر سے چلے گئے، وہ عموما ہفتہ وار چھٹی پر گھر آیا کرتے تھے 9 روز بعد جب وہ واپس گھر آئے تو انہوں نے گھر میں اپنے چار ماہ کے بیٹے کو مردہ حالت میں پایا۔

انہوں نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی اور اپنی بیوی پر بچے کو تنہا گھر چھوڑنے کا الزام عائد کیا، انس کی والدہ نے پولیس کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں بڑے بیٹے کو ساتھ لائی تھی جب میں گھر سے آئی تو انس کے والد گھر میں موجود تھے میں پرسکون تھی کہ انس اپنے والد کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب انس کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ بازار سودا سلف لینے جارہی ہے، میں گھر سے اس امید پر گیا کہ کچھ دیر میں انس کی والدہ گھر واپس آجائیں گی، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ گھر واپس نہیں آئیں۔

میاں بیوی کے درمیان اس جھگڑے اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی سزا ان کے چار ماہ کے بیٹے کو بھگتنا پڑی جو گھر میں 9 دن تنہا بھوکا پیاسا زندگی گزارتا رہا یہاں تک کہ موت نے اسے آلیا۔

پولیس نے غفلت برتنے اور بچے کی موت کے الزام میں اس کی ماں اور باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >