روسی وی لاگر نے اپنی کروڑوں کی نئی مرسڈیز کو نذر آتش کر دیا

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے بعد از فروخت غیرمطمئن سہولیات فراہم کرنے پر روسی وی لاگرنے دلبرداشتہ ہو کر اپنی بلکل نئی کروڑوں کی مرسڈیز کو نذر آتش کر دیا، جس کی انہوں نے ویڈیو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے، جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

نوجوان روسی وی لاگر میخائل لیٹوِن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے دسمبر 2019 کو بالکل نئی مرسڈیز اے ایم جی ، جی 63 خریدی تھی جس کے لیے انہوں نے ایک لاکھ ستر ہزار ڈالر ( دو کروڑ 72 لاکھ روپے) کمپنی کو ادا کیے تھے، انہوں نے اپنی گاڑی اب تک صرف 15 ہزار کلومیٹر چلائی تھی کہ اس میں خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں، جس کے بعد سے گاڑی کا مختلف ورکشاپ سے میں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ جس سے تنگ آ چکے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان روسی وی لاگر میخائل لیٹوِن اپنی گاڑی کو خریدنے کے بعد مرسڈیز کی ورکشاپ پر بھی چار دفعہ ٹھیک کروانے کے لئے لے کر گئے تھے، لیکن پھر بھی گاڑی میں آئے دن کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہو جاتی تھی اور جب وہ اپنی گاڑی کو پانچویں دفعہ مرسڈیر کی ورکشاپ سے ٹھیک کروانے کے لیے لے کر گئے تو انہوں نے گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کر دیا۔

روسی وی لاگر نے اپنی کروڑوں کی نئی مرسڈیز کو نذر آتش کر دیا

مرسڈیز ورکشاپ والوں نے جب روسی وی لاگر میخائل لیٹوِن کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تو وہ اپنی گاڑی کو لے کر اپنے ایک دوست کے پاس گیا جو مرسیڈیز کی گاڑیوں کا ماہر تھا، اس نے گاڑی کو چیک کر کے بتایا کہ گاڑی میں لگے کچھ پرزے اصل نہیں ہیں بلکہ مختلف دکانوں سے خرید کر گاڑی میں لگائے گئے ہیں جس پر اسے شدید غصہ آیا اور اس نے اپنی گاڑی کو راکھ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ ویڈیو کے مطابق روسی وی لاگر اپنی نئی چمچماتی مرسڈیز کار کو ویرانے میں لے جاتا ہے اور اس پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دیتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں جل کر راکھ ہو جاتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >