عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی خوبصورت آواز میں نعت

پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار اے آرر حمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے باقاعدہ طور پر  انڈسٹری میں انٹری دیدی ہے۔

خدیجہ رحمان نے "فرشتوں” نامی نعت پڑھ کرآواز کی دنیا میں قدم رکھا، ریلیز کیے جانے والی اس نعت کی موسیقی اے آر رحمان نے خود ترتیب دی جبکہ اس کو منا شوکت علی نے تحریر کیا ہے۔

خدیجہ رحمان کی مدھر آواز نے اس نعت کو مزید پرسوز بنادیا ہے، نعت کے بول محبت اور اتحاد پر مبنی ہیں جبکہ اس کی ویڈیو دیکھنے لائق ہے۔

نعت کی ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون خدیجہ رحمان کا ہی عکس ہے جو دنیا میں زندگی کا مقصد ڈھونڈنے میں مصروف ہے، ماضی میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 1 سال کے دوران میں نے اپنے وہ رخ دیکھے ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ کیا مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں خوش ہوں اور مجھےاپنے فیصلوں پر فخر ہے، میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایسے قبول کیا جیسی میں ہوں۔

فرشتوں نعت کی بنیاد بھی خدیجہ کی اپنی زندگی سے مماثلت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے انہوں نے اپنی ہی زندگی کو الفاظ کی شکل دیدی ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >