ترک شہری کی رحم دلی کی اعلیٰ مثال،ویڈیو وائرل

ترکی کے شہر کے علاقے سلطان غازی کے شہری نے ہمدردی اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شہری نے سردی سے کپکپاتے کبوتر کو ہیئر ڈرایئر کی مدد سے خشک کیا۔

برطانوی میڈیا کے استنبول کے کے رہائشی نے گھر کے چھجے پر کبوتر کو بیٹھے ہوئے دیکھا جو سردی سے کانپ رہا تھا، جس پر شہری نے کھڑکی سے ہی ہیئر ڈرایئر کی مدد سے کبوتر کو خشک کیا۔

سبھاتن یلمیز نے بتایا کہ اُس روز بہت زیادہ سردی تھی اور کبوتر ایک ہی جگہ اکڑا ہوا بیٹھا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ شاید یہ سردی سے جم گیا÷

سبھاتن نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جسے کے بعد انہوں نے ہیئرڈرایئر نکالی اور اس کو چلا کر کھڑکی سے لٹک کر کبوتر پر گرم ہوا مارنے لگے،انہوں نے 15 منٹ سے زائد وقت تک کبوتر پر گرم ہوا پھینکی جس کے بعد وہ نہ صرف چلنے کے قابل ہوا بلکہ اُس نے باجرہ کھایا اور پھر وہاں سے اڑ کر دوسری جگہ پر چلا گیا۔

سبھاتن کے پڑوسی نے جب یہ منظر دیکھا تو اُن کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا،ویڈیو وائرل ہوئی تو ترک شہری کو صارفین نے رحم دل قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے رحمی دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >