ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ سیریل سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی تیاریاں

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی یکم رمضان سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جس کی کامیابی کے پیش نظر اب ایک اور ترک ڈرامہ سیریل "یونس ایمرے” کو اردو زبان میں پاکستانی ناظرین کے لیے "راہ عشق” کے نام سے پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

اس ڈرامے سے متعلق پی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ "راہ عشق” نامی ڈرامہ جلد ہی ناظرین پی ٹی وی ہوم پر دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ اطغرل غازی کے لکھاری مہمت بزداغ نے ہی یونس ایمرے نامی ترک ڈرامہ لکھا ہے۔ یونس ایمرے مولانا جلال الدین رومی کے ہم عصروں میں شامل تھے اسی لئے انہیں "رومی ثانی” بھی کہا جاتا ہے۔

یونس ایمرے 1238 میں پیدا ہوئے۔ وہ ترکی اور وسطی ایشیا کے ممالک میں صوفی شاعر، درویش اور روحانی شخصیت کے طور پر مشہور ہیں۔ ان کی شخصیت پر بنائے جانے والے اس ڈرامے کو پہلی بار 2015 میں نشر کیا گیا یہ ڈرامہ 2 سیزن یعنی مجموعی طور پر44 اقساط پر مشتمل ہے۔

  • Turkish daramas showing good close to Islamic values , good families entertainments. Good to show PTV Pakistan national TV. It’s better to watch Turkish good daramas than others stupid darams.

  • I watched it —- with it’s English subtitles
    Great subject —- great lessons to learn
    One thing I must say that the writer didn’t make it supernatural —- ordinary characters living every day life and searching for truth and Allah —– A must watch drama


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >