امریکہ میں لنگر خانہ بنا کر غریب افراد کو کھانا کھلانیوالے پاکستانی نژاد قاضی منان

وشنگٹن ڈی سی میں امریکی ایوان صدر (وائٹ ہاؤس) سے چند بلاکس کی دوری پر واقع ریسٹورنٹ کو پاکستانی نژاد قاضی منان چلاتے ہیں جہاں سے رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر بے گھر امریکیوں کو کھانا ملتا ہے۔

قاضی منان یہ کام گزشتہ کئی سال سے کر رہے ہیں تاہم اب ان کی سخاوت کے خوب چرچوں کی وجہ یہ ہے کہ وہ کورونا کے دوران بھی بے گھر افراد کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے اور انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہے۔ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اب تک بےشمار مفت کھانے کھلا چکے ہیں۔

قاضی منان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ریسٹورنٹ لیا تو اللہ سے وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے لنگر خانہ بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لنگر خانہ مسلمانوں کی ایک خاص روایت ہے تو وہی فلسفہ میرے دماغ میں بھی تھا۔

قاضی منان واشنگٹن ڈی سی میں "سکینہ حلال گرِل” کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے ہیں، قاضی منان نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، ’سکینہ حلال گرل‘ ضرورت مندوں کو 80 ہزار سے زائد مفت کھانے مہیا کر چکا ہے جن کی سالانہ اوسط تقریبا 16 ہزار بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں چیریٹی کرنے والوں نے ان کی کھل کر مدد کی تاکہ وہ بے گھر افراد کو بلا تفریق کھانا کھلا سکیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >