ویڈیو: بھیس بدل کر بھیک مانگنے والا ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سیالکوٹ: ٹک ٹاک سٹار بھیس بدل کر بھیک مانگتا ہوا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، غیر ملکی کرنسی برآمد

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پٹرولنگ کے دوران پولیس نے بھیک مانگتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار کو گرفتار کر لیا،پولیس کی جانب سے جب گرفتار ہونے والے ٹک ٹاک اسٹار کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے ڈالر، ریال اور پاؤنڈ برآمد ہوئے۔

پیٹرولنگ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ٹک ٹاک سٹار منہ پر سیاہی لگا کر لوگوں کو بے وقوف بناتا تھا اور ان سے بھیک مانگتا تھا، گشت کے دوران پیٹرولنگ پولیس کی نظر اس بھیک مانگتے ہوئے لڑکے پر پڑی جس کی پولیس نے تلاشی لی تو اس کی جیب سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر لوگ اپنے فالورز بڑھانے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں، اسی طرح پنجاب کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے اپنے ٹک ٹاک کے فالورز بڑھانے کے لئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے رونے کی اداکاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا شوہر کار ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا ہے۔

بعد ازاں جب محلے کہ لوگ اس کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شوہر کے بارے میں پوچھا تو یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنے فالورز بڑھانے کے لئے اپنے شوہر کی موت کا جھوٹا ناٹک رچایا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >