فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلین بولڈ کر دیا

فردوس عاشق اعوان  نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلین بولڈ کر دیا

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ٹیموں کے درمیان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی دورے کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ اس وقت اور زیادہ دلچسپ ہو گیا جب فردوس عاشق اعوان کی گیند پر گورنر پنجاب بولڈ ہو گئے۔

خیال رہے کہ 17 نومبر کو پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے فائنل میچ جو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا سے قبل فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک  بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لاہور اور کراچی دونوں ہی ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ ان کی دل سے نیک خواہشات دونوں ٹیموں کے ساتھ ہیں اور میں پر امید ہوں کہ آج ایک دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا جو شائقین کرکٹ کے لئے یاد گار میچ ہوگا۔

بعد ازاں فائنل کا میچ جیتنے پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پر کراچی کنگز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ "‏پی ایس ایل5 کی فاتح کراچی کنگز اور انکی مینجمنٹ کو مبارکباد! لاہور قلندرز کی کارکردگی اس سیزن متاثر کن رہی۔ دراصل یہ پاکستان کی جیت ہے!

کورونا کے مشکل وقت میں PSL5 کو تکمیل تک پہنچانے میں PCB کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر مشکور ہوں”


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >