بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

کچھ روز پہلے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے بالی ووڈ کو اچانک خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، تاہم اب انہوں نے عالم دین سے شادی کر کے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔

شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے مداحوں پر واضح کیا تھا کہ اب وہ اپنی باقی کی زندگی دین اسلام کی طرز پر گزارنا چاہتی ہیں۔

سابقہ اداکارہ ثنا خان نے بھارتی ریاست گجرات کے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی ہے،جس پر وہ انتہائی خوش بھی ہے، سابقہ اداکارہ ثناء خان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز گجرات کے شہر سورت میں منعقد ہوئی جہاں ثناء خان کا نکاح مفتی انس سے پڑھایا گیا۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کی رشتہ داروں سمیت قریبی دوست بھی شریک تھے۔

سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنی نکاح کی تقریب کے دوران سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔

 

  • مشاءاللّٰہ الحمدللہ۔
    اللّٰہ سبحان وتعالی دونوں کو اس دنیا میں واخرت کی منزلوں میں کامیایاں نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >