نوسربازوں نے 20 سالہ لڑکی کی تصویردکھاکرنوجوان کی 60 سالہ خاتون سے شادی کروادی

وہاڑی کے نوجوان کا گھر بسا لیکن دل ٹوٹ گیا، نوجوان کو دوشیزہ کا رشتہ دکھایا، اور فراڈ کرکے شادی ساٹھ سالہ خاتون سے کروادی۔

نوسر باز گروہ نے 20 سالہ لڑکی کا رشتہ دکھا کر شادی والے دن نوجوان کے ساتھ 60 سالہ بیوہ خاتون کی شادی کروادی۔دلہن کی اصل عمر کا انکشاف دلہن کے گھر پہنچنے پر ہوا۔

22 سالہ شاہد کے ورثا کومنگنی کے وقت 20 سالہ لڑکی دکھائی گئی تھی لیکن رخصتی 60 سالہ بزرگ خاتون کے ساتھ کردی، گھرجاکر فراڈ کا احساس ہوا تو نئے نویلے دولہے کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

دولہا کے والد کا کہنا ہے کہ رشتہ کرانے والے کو 70 ہزار روپے دیے تھے جب کہ نکاح کے وقت حق مہربھی ادا کیا گیا تھا۔ رخصتی کے بعد گھر آنے پر دلہن کی اصل عمر کا انکشاف ہوا۔

نوجوان کے والد نے مزید کہا کہ ہمارا نوجوان بیٹا رل گیا اور رشتہ کروانے والا گروہ پیسے لے کر فرار ہوگیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >