برطانیہ کا نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی حسین وادیوں، مہمان نوازی میں کھوگیا

ایک اور غیرملکی سیاح پاکستان کی ثقافت اورحسین وادیوں کا دلدادہ ہوگیا،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نومسلم یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری المعروف جے پلفری پاکستان کے خوبصورت نظاروں اور مہمان نواز لوگوں کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

جے پلفری نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنے وی لاگ کا آغاز لاہور کی بادشاہی مسجد سے کیا اور کہا کہ ’پاکستان، آپ لوگوں نے اس کے بارے میں بہت کچھ ایسا ویسا سُنا ہوگا لیکن یقین مانیے وہ سب درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑ، سمندر، دریاؤں، صحرا، ثقافت، تاریخ، مزیداروں کھانوں اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین پاکستان کا سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا، جے نے اپنے وی لاگز میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت اُن تمام مقامات کی سیر کی جہاں وہ اب تک جاچکے ہیں،جے پلفری پاکستان کی لوک موسیقی کو اور رباب کی دھنوں میں بھی کھوگئے،پاکستان کے اسٹریٹ فوڈ بالخصوص بریانی اور چائے کا ذائقہ بھی دیوانہ کرگیا،

رواں برس ستمبر میں جے پلفری نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا،نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میں مسلمان ہوگیا‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ میں یہ کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن میرے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے سفر سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

جے پلفری نے کہا کہ ’میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اسلام کا پیغام سب کے سامنے لاؤں جو واحدانیت، محبت اور امن کا پیغام ہے،انہوں نے تُرکی کی سلیمانیہ مسجد میں اسلام قبول کیااور بتایا کہ اسلامی ممالک میں رہتے ہوئے مجھے اسلام کی سچائی کا بھی اندازہ ہوا جو انتہائی خوبصورت، پُرامن لیکن سب سے زیادہ غلط فہمی کا شکار مذہب ہے،اسلام کو سمجھنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اسلام ہی وہ راستہ ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی۔

اس سے قبل معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کیا تھا، متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والےمعروف وی لاگر خالد العامری، ٹریول وی لاگر ایوا زوبیک، معروف یوٹیوبر کارل راک، اُن کی اہلیہ اور بھارتی وی لاگر منیشا، لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ٹریول وی لاگر ایلین تامیر سمیت دیگر بھی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وی لاگز شیئر کرتے رہے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>