کسانوں سے یکجہتی کیلئے گایا گیا جواد احمد کا گیت بھارت میں مقبول
پاکستان پاپ گلوکار جواد احمد نے حال ہی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک گانا "کسانا” ریلیز کیا تھا جسے پڑوسی ملک بھارت میں خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
اس گانے کو ریلیز کرنے پر بھارتی کسانوں کی جانب سے جواد احمد کا شکریہ بھی ادا کیا جارہا ہے اور بھارت میں جاری کسانوں کے حکومت مخالف مظاہروں میں اس گانے کو مسلسل چلایا بھی جارہا ہے۔
تین منٹ کے اس گانے کو جواد احمد نے دسمبر 2020 میں ریلیز کیا تھا، گانے کو یوٹیوب پراب تک 35 ہزار سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے، گانے میں کسانوں کی خدمات اور معاشرے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Prime Minister, President & General
DC, Judge & Police Officer
All eat what you makeThey’ll all be dead of hunger
If you don’t sow & reap
They are all servants
And you the providerO’ Peasant,
Rise & live!Our tribute to all the Peasants of the world.https://t.co/WWnBWxtSVj pic.twitter.com/QpCJVN6fzU
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) December 26, 2020
گانا ریلیز کرتے ہوئے جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسے شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کوئی بھی شخص چاہے وزیراعظم، صدر ہو یا مزدور سب وہی کھاتے ہیں جو آپ اگاتے ہیں، اگر آپ اناج اگانا بند کردیں تو سب بھوک سے مرجائیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ سب لوگ ملازم ہیں اور آپ مہیا کرنے والے، او کسان جاگو اور جیو، دنیا بھر کے کسانوں کے نام کیلئے میرا ٹریبیوٹ۔
جواد احمد نےاس گانے کو بھارتی کسانوں کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے "کسانا” بھارت میں جاری کسانوں کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے، اس وقت دنیا بھر میں موجود کسانوں کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انڈیا کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اخبار “ٹائمز آف انڈیا” نے لکھا ہے کہ دنیا کے تمام کسانوں کی حمایت میں میرا گانا ’کسانا‘ بھارت میں وائرل ہو گیاہے۔ https://t.co/hTZ3fPYgoM pic.twitter.com/nPOWduPpFE
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) January 12, 2021
viral
Jamadar per bhi geet banao, agar itni hii fikar hai logoon ke.
If their is no sweeper, believe me PM, president, generals, dc, police will all die because of garbage, sweagae water and other gandgi.
Jawad Ahmed made songs to earn money, they have no mercy for poor people. Just show off
شکر ہے اس دھرتی کے بوجھ جواد نے بھی کوئی اچھا کام کیا، ویسے زیادہ وائرل دوسرا پاکستانی سونگ ہےجسکی دھوم پورے انڈیا میں ہے