مجھ پر جان لیوا حملہ ہوا،پولیس تحفظ فراہم نہیں کر رہی،‏حامیزہ کا ایک اور بیان

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی اور تشدد کے الزامات لگانے والی لاہور کی رہائشی لڑکی حامیزہ مختار کا خبر رساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "کچھ روز قبل مجھ پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے ، لیکن خوش قسمتی سے محفوظ رہی، میری جان کو خطرہ ہے لیکن پولیس مجھے تحفظ فراہم نہیں کر رہی۔

حامیزہ مختار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے ساتھ جنسی ہراسگی کرتا رہا ہے اور مجھ پر تشدد بھی کرتا رہا ہے جس کی بنیاد پر میں نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے، جو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد مجھے مختلف فون نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جس کی میں شکایت لے کر پولیس کے پاس بھی گئی ہو لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا جارہا، کچھ روز قبل بھی مجھ پر نامعلوم افراد کی جانب سے جان لیوا حملہ کیا گیا تھا اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی اس پر بھی پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے ہی بابر اعظم کی جانب سے مجھے ہراساں کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور لیکن جنوری 2020 میں مجھے بہت زیادہ پریشان کیا جانے لگا جس کی وجہ سے مجھے عدالت سے رجوع کرنا پڑا.

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 2018 میں بھی بابر اعظم کی جانب سے شادی کرنے کے وعدے پر صلح نامہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے مجھ سے شادی نہیں کی بلکہ مجھے دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے کیونکہ اس میں میری رضامندی شامل نہیں تھی، میرا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ جن نامعلوم افراد کی جانب سے مجھ پر حملہ کیا گیا انہیں منظر عام پر لایا جائے اور مجھے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر پچھلے ایک مہینے سے صلح کیلئے مسلسل پریشر ڈالا جارہا ہے لیکن میں اپنے انصاف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔

    • To my understanding this women doesn’t have guts by her own or even she is not that much financially strong to indulge herself in court kachere system of pakistan, I’m pretty sure someone is backing her up by bearing all her expenses in this regard

  • If I want to make a conspiracy story aganist Babar Azam and PBC than it will be like this.
    1.Babar Azam got injured exactly after the woman claimed sexual harrasment.
    2.Pakistan cricket lost the series and bad name of the cricketers.
    3. Babar Azam came back to Pakistan and injury is finished and he was doing training and press conference.
    4. After announcement of Babar Azam Captain for SA series, again that woman claimed of being killer threat.
    5. I heard Babar Azam paid 1 crore to be quite, but she never quite.
    I believe somebody is playing dirty game and that is PMNL, who wants bad name of Pakistan, IK and PBC.
    Strory finished😊


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >