حریم شاہ کے تھپڑ پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل

حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو تھپڑ۔۔ مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مفتی عبدالقوی بیٹھے ہیں، اچانک معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارکر بھاگ جاتی ہیں۔خاتون سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بنا کر تھپڑ مارا گیا ہے کیونکہ ویڈیو بنانے کیلئے کوئی شخصیت وہاں پہلے سے موجود ہے اور جس طریقے سے حریم شاہ ایک ہی تھپڑ مار کر وہاں سے ہٹی ہے اس سے بھی یہی لگتا ہے کہ یہ سستی شہرت کا ایک اور ذریعہ ہوسکتا ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ حریم شاہ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی ایک دوست کیساتھ میرے کمرے میں آئیں اور تھپڑمار کر بھاگ گئیں۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ جس خاتون نے تھپڑمارا میں اسے پہچانتا ہوں لیکن اسکے ساتھ آنیوالی لڑکی کو نہیں پہچانتا۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑمارا، قانونی چارہ جوئی کے لیے ماہرین سے مشاورت کررہا ہوں۔

تھپڑمارنے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی لیکن سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مفتی عبدالقوی حریم شاہ اور اسکی دوست سے گندی باتیں کررہے تھے جس پر حریم شاہ نے غصے میں آکر تھپڑماردیا۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی کئی تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں، قندیل بلوچ کے ساتھ انکی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی تھی، اسکے علاوہ قندیل بلوچ کیس میں بھی انکا نام سامنے آیا۔

  • عالم دین کی اس بے حرمتی پر میں سخت احتجاج کرتا ہوں کیا ایک عالم دین کواسطرح تھپڑ مارنا درست ہوسکتا ہے
    جوتا منہ پر مارتی تو کوی بات بھی تھی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >