حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو جاری کر دی

حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو جاری کر دی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی۔

کچھ دیر پہلےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مفتی عبدالقوی بیٹھے ہیں، اچانک معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارکر بھاگ جاتی ہیں۔خاتون سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اسکے بعد حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بال سنوارتے ہوئے ویڈیو بنارہی ہے اور مفتی قوی اپنے تعلیم کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ مدینہ منورہ اور جامعۃ الازہر سے کورس کیے ہیں۔

مفتی عبدالقوی حریم شاہ کو بتاتے ہیں کہ میں نے دو سال فقہ اور حدیث کا تخصص کیا ہے۔ انہوں نے جامعہ الازہر سے بھی کورس کیا ہے۔

جس پر حریم شاہ کہتی ہیں کہ مفتی صاحب! ابلیس کے پاس بھی بہت علم تھااور اس کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ نالج تھا۔ جس پر مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ یہ میں نہیں قرآن کہتا ہے۔

حریم شاہ اسکے جواب میں کہتی ہیں کہ ابلیس مت بنو، شیطان مت بنو، منافق مت بنو۔ اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔

مفتی عبدالقوی حریم شاہ کے اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیتے اور بال سنوارکر سر پر ٹوپی رکھ لیتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >