خاتون کا موبائل نمبر لیک کرنے والے سیلزمین کی پٹائی، ویڈیو وائرل

فیصل آباد میں دوکا ن پر آنے والی ایک خاتون گاہک کا نمبر لیک کرنے والے دوکان ملازم پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں ایک فارمیسی سے ادویات خریدتے ہوئے خاتون کو کسی وجہ سے اپنا موبائل نمبر لکھوانا پڑا۔

خاتون کے مطابق میڈیکل سٹور پر نمبر لکھوانے کے فورابعد ہی انہیں متعدد انجان نمبروں سے نازیبا پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے جس پر انہوں نے اپنے گھر والوں کو اس کی خبر کی۔

خاتون کے گھر والوں نے شکایت ملتے ہی فارمیسی پرپہنچ کر ملازم کو دھر لیا اور اس کی خوب درگت بنائی۔

خاتون کا کہنا ہے فارمیسی سے لی گئی ادویات کی رسید سے اسکا موبائل نمبر فارمیسی ملازمین نے لیک کیا جس بناء پر جھگڑا ہوا جبکہ فارمیسی ملازمین کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کیا گیا ہے۔

تاہم سٹور مالک نے واقعے کے بعد خاتون اور اس کے اہلخانہ کے 4 افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دیدی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >