راولپنڈی: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول  شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اب تک کئی لوگوں کی زندگیاں نگل چکی ہے، اسی طرح راولپنڈی میں بھی چلتی ٹرین کے آگے ٹک ٹاک ویڈیو بناتا ہوا نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان حمزہ راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کے نیچے آ گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔

ریسکیو کی امدادی ٹیم کا اس واقعے کے حوالے سے بتانا تھا کہ گرجا روڈ کا رہائشی حمزہ شاہ خالد کالونی کے قریب ٹرین کی پٹری کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ ویڈیو بناتے بناتے پیچھے سے آنے والی ٹرین نے نوجوان کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق انہیں حادثے کی خبر ملنے پر فوری طور پر ریسکیو کی امدادی ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی، لیکن بدقسمتی سے ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے ہی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>