امریکہ کے سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

امریکہ کے سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے ) کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا، اسٹیفن جیکسن نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان خود انسٹاگرام پر کیا ہے۔

این بی اے کے 42 سالہ سابق کھلاڑی سٹیفن جیکسن کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں اسٹیفن جیکسن کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد بہت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے امریکہ کی باسکٹ بال کی ٹیم کے سابق کھلاڑی سٹیفن جیکسن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1997 میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014 میں ریٹائر ہوئے۔

سٹیفن جیکسن نے اپنے باسکٹ بال کے 14 سال کے کیریئر میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں 14 سیزن کھیلے اور 12 ہزار سے زائد پوائنٹس اسکور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے میدان میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو 2 ہزار 634 پوائنٹس اسکور کرنے میں مدد دی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>