بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کے خوبصورت ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی رسم آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

بختاور بھٹو اپنی  شادی سے متعلق ہونے والی تقریبات کے حوالے سے انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو جیالے اور ان کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔

انہوں نے اب انسٹاگرام پر لگائی گئی اسٹوری میں اپنے ہاتھوں پر مہندی لگانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اس اسٹوری پر پیپلزپارٹی کے جیالے اور ان کے چاہنے والے انہیں ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کے خوبصورت ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل

اس شادی سے متعلق بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ شادی کی تقریب کو مختصر کر کے 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کی تقریبات کا 24 جنوری سے آغاز ہوا تھا اور اس سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی گئی تھی۔ آج 27 جنوری کو مہندی کی رسم کی جائے گی، 29 جنوری بروز جمعۃ المبارک نکاح ہو گا جبکہ 30 جنوری کو بارات اور رخصتی کی رسم ہو گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>