شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی بھارتی خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویسے تو سوشل میڈیا پر صارفین کو ہر روز نت نئی چیزیں اور ٹرینڈ دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے والا ٹرینڈ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتا ہے، جس کی ایک مثال "پاوری گرل” ہے، جس کا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

اسی طرح آج کل سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی بھارتی خاتون کے چرچے ہو رہے ہیں، جو حیرت انگیز حد تک ہو بہو شعیب اختر جیسی نظر آتی ہے۔

شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی بھارتی خاتون ونیتا کھیلنانی بھارت کی سوشل میڈیا سٹار ہیں، جو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ اپنی ویڈیوز میں لوگوں کو لطیفے اور قصے سناتی ہیں۔

بھارتی خاتون ونیتا کھیلنانی اپنی ویڈیوز میں سوشل میڈیا صارفین کو بتاتی ہیں کہ سوشل میڈیا کے آنے سے پہلے دنیا کیسی ہوا کرتی تھی؟ اور ماضی میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ کیسے تصویریں کھنچوایا کرتے تھے۔

دوسری جانب ماضی کے مقابلے میں سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ونیتا کھیلنانی کی تصاویر وائرل ہونے کے باوجود تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

  • اس کمینے کی باتوں اور حرکتوں سے لگتا ہے انڈیا
    سے کوئی چکر ہے اس کا
    ایک اچھا سپورٹس مین لکن ایک گھٹیا انسان شعیب


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >