پاکستان کے 10 مشہور ٹک ٹاکرز کون سے ہیں اور ان کی وجہ شہرت کیا ہے؟

ٹک ٹاک اس وقت نوجوانوں کی سب سے پسندیدہ ایپ بن چکی ہے۔ پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے ذریعے بہت سے ایسے نوجوانوں کو شہرت ملی ہے جن میں ٹیلنٹ تھا مگر اس کے اظہار کے لیے کوئی رستہ نہیں مل رہا تھا۔
اج ہم آپ کو پاکستان کے مشہور ٹک ٹکرز کے متعلق بتاتے ہیں۔
10
پھلوں:
ان کا اصلی نام توقیر احمد ہے۔ منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے پھلوں فالورز کے لحاظ سے پاکستان میں نویں نمبر پر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کوریوگرافی کی ویڈیوز بھی نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کے8.2ملین فالورز اور تین سو بتیس ملین سے زیادہ لائیکس ہیں۔
9
عریقہ حق:
عریقہ کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ زیادہ تر قوالی اور رومینٹک گانوں پر ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد 8.1 ملین ہے۔ ان کے لائیکس دو سو پینتیس ملین سے زائد ہیں۔
8
ڈولی لیو:
ڈولی فیشن آئیکن پاکستان میں ٹِک ٹاک کے مشہور ستاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے۔ اب انہوں نے کئی کمرشل اور مختصر ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ڈولی فیشن آئیکون کچھ میک اپ برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ وہ لاہور میں میک اپ سیلون کی مالک ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے8.6 ملین فالورز ہیں جبکہ دو سو اڑتیس ملین سے زائد لائیکس ہیں۔
7
ندیم مبارک (نانی والا):
ندیم مبارک کا تعلق اگرچہ لاہور سے ہے مگر وہ لندن کے رہائشی ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر8.5 ملین فالورز ہیں۔ وہ اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو آئی فون دینے کے لئے بھی مشہور ہے۔ وہ نانی والا کے نام سے بھی معروف ہیں۔ ان کے لائیکس کی تعداد چار سو سات ملین سے زیادہ ہے۔
6
علی خان حیدرآبادی:
علی خان چلنے کے منفرد انداز کی وجہ سے مقبول ہیں۔ جب وہ چشمہ پہن کر مسکراتے ہیں تو لوگوں کو بہت بھاتے ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ ان کے فالورز کی تعداد 10 ملین یعنی ایک کروڑ ہے جبکہ لائیکس سات سو ساٹھ ملین سے زائد ہیں۔
5
مولوی عثمان عاصم:
دلچسپ شخصیت کے مالک مولوی عثمان کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ ان کی مزاحیہ ویڈیوز ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد 10.1 ملین اور لائیکس کی تعداد تین سو چوراسی ملین سے زیادہ ہے۔
4
ذوالقرنین سکندر:

ذوالقرنین مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں ہمیشہ ہی نیا اور انوکھا مواد سامنے آتا ہے۔ وہ 2019 میں فلم "بابا جی کی بوٹی” میں نظر آئے تھے. ان کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان کے فالورز کی تعداد 11.4 ملین اور لائیکس پانچ سو ننانوے سے زیاد ہے۔
3
علیشبا انجم:
علیشبا فیصل آباد کی رہنے والی ہیں۔ وہ اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں جو اپنی دلفریب مسکراہٹ اور خوبصورت انداز میں مزاحیہ ویڈیوز بناتی ہیں۔ وہ جنت مرزا کی جڑواں بہن ہیں۔ علیشبا کے فالورز 11.3 ملین اور لائیکس دو سو چھیانوے ملین سے زیادہ ہیں۔
2
کنول آفتاب:
کنول آفتاب نے 2019 میں ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنا شروع کیں۔ وہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی آتی رہتی ہیں۔ وہ مختلف برانڈز اور تنظیموں کے ساتھ کام کرتی رہتی ہیں۔ کنول آفتاب کے فالورز کی تعداد 11.7 ملین اور لائیکس چار سو چودہ ملین ہیں۔
1
جنت مرزا:
جنت مرزا پاکستان کی مشہور ترین ٹک ٹاکر ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد 13.1 ملین ہے۔ ان کی خوبصورتی اور معصومیت نوجوانوں میں مقبولیت کی بنیادی وجہ ہے۔ سلیم معراج، علیشبہ انجم، اور ذوالقرنین سکندر کے ساتھ بھی ویڈیوز میں آتی رہتی ہیں۔ 2019 میں ان کی پہلی شارٹ فلم ‘بابا جی کی بوٹی’ انٹرنیٹ پر ریلیز ہوئی اور بہت مقبول ہوئی۔ ان کے لائیکس کی تعداد بھی تین سو چھیاسٹھ ملین ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >