گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی "پاوری گرل” کا انداز اپنا لیا

“میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”، گورنر سندھ نے بھی "پاوری گرل” کا انداز اپنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سوشل میڈیا پر بے حد شہرت حاصل کرنے والی "پاوری گرل” کا انداز اپنا لیا ہے، گورنر سندھ نے پارٹی گرل کا انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ "میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ انداز نجی ٹی وی کے پروگرام کے سیگمنٹ "خالی جگہ پر کریں” کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ "میں ڈیش ہوں یہ ڈیش ہے اور یہاں ڈیش ہورہی ہے” پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے اپنایا ہے۔

میزبان کے سوال پوچھنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے پروگرام میں آنے سے پہلے میری صاحبزادی بھی مجھے یہی کہہ رہی تھی کہ پروگرام کے میزبان آپ سے اس طرح سے سوالات کریں گے آپ محتاط رہیے گا، تاہم پروگرام کے میزبان کے اصرار کرنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ “میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

بعد ازاں گورنر عمران اسماعیل کا جواب سن کر موقع پر موجود تمام لوگ بے ساختہ ہنسنے لگ گئے اور عمران اسماعیل کے دلچسپ جواب پر ان کی تعریف بھی کی، پروگرام میں گورنر سندھ کے ساتھ شرکت کرنے والے اسد عمر نے بھی اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "“میں اسد ہوں ہم (اے آر وائی) نجی ٹی وی کے اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور   کرکٹ کی پاوری ہو رہی ہے”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >