جارج بش نے پاکستانی نژاد امریکی شہری کا پورٹریٹ کیوں بنایا؟

جارج بش نے پاکستانی نژاد امریکی شہری کا پورٹریٹ کیوں بنایا؟

امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کا پورٹریٹ اپنے ہاتھوں سے بنا کر اس انسان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، یہ پاکستان شہری کون ہے اور جارج بش نے ان کا پورٹریٹ کیوں بنایا؟

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 43 ویں صدر جارج بش نے ایک مہم شروع کی جس میں انہوں نے 43 ایسے امریکی شہریوں کی تصاویر بنائیں جو دوسرے ممالک سے آکر امریکہ میں مقیم ہوئے اور انہوں نے امریکہ کی ترقی میں کردار ادا کیا۔

جارج بش نے جن 43 لوگوں کی تصاویر بنائیں ان میں ایک پاکستانی نژاد سید جاوید انور بھی شامل تھے، سید جاوید انور امریکہ میں ایک کاروباری اور سماجی شخصیت کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔

سید جاوید انور 1970 میں کراچی سے تعلیم حاصل کرنے امریکہ چلے گئے، انہوں نے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے لوگوں سے ادھار بھی لیا اور محنت بھی کی، تاہم تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے وہیں اپنا کاروبار شروع کیا اور گزشتہ دو دہائیوں میں وہ امریکہ کے بڑے آئل ٹائیکون بن چکے ہیں۔

جارج ڈبلیو بش نے 43 لوگوں کے پورٹریٹس بنائے جنہیں وہ کسی نہ کسی حوالے سے جانتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں، سید جاویدا نور کا تعلق جارج بش کے والد اور سابق امریکی صدر بش سینئر سے تھا اور دونوں اچھے دوست بھی تھے، یہاں تک کہ وہ واحد پاکستانی تھے جنہوں نے بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

جارج بش سے ان کا تعلق اس وقت قائم ہوا جب وہ 1995 کے انتخابات میں ٹیکساس سے الیکشن لڑ رہے تھے، اس وقت سید جاوید انور نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ انہیں صرف صدارتی انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

تاہم بش کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی وجہ ذاتی تعلق سے زیادہ سید جاوید انور کی امریکہ کی ترقی میں کردار، ان کی سماجی خدمات اور ایک بہترین کاروباری شخص ہونا ہے۔

واضح رہے کہ جارج بش کی جانب سے دیگر ملکوں سے آکر امریکہ میں بسنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے اس فیصلے کی وجہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وہ پالیسیز تھیں جن میں وہ دوسرے ممالک کے لوگوں کیلئے زمین تنگ کرنا چاہتے تھے، جارج بش اس مہم سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کیسے یہ لوگ بھی امریکہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

  • اس نے اور اس کے باپ نے دنیا بھر میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل
    کروایا۔ ٹرمپ ان کے بیانیے کا مجسم تھا۔ یہ کچھ تصویریں بنا کر اس کے ہاتھوں پر لگا ہزاروں مسلمانوں خون دھو نہیں سکتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >