فیصل واوڈا اور معروف اینکر سعدیہ افضال کی شادی؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی معروف ٹی وی اینکر سعدیہ افضال کی شادی کی خبروں پر سوشل میڈیا میں مسلسل بات ہو رہی ہے۔ اس شادی کا کیا بیک گراؤنڈ ہے؟ یہ شادی کب ہوئی تھی؟ اور دو سال پہلے کس نے اس شادی کا انکشاف کیا تھا؟

اس شادی کا انکشاف اس وقت ہوا جب فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے پر سعدیہ افضال نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’سینیٹر صاحب آپ کو بہت بہت مبارکباد!!!‘ اور اس کیساتھ انہوں نے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔ جس پر ایک ہلچل مچ گئی اور ان کی ٹویٹ پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

سعدیہ افضال نے کئی شناساؤں کی ٹویٹ کے جواب میں مبارکباد قبول کرنا شروع کی جس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ دونوں شادی کر چکے ہیں۔ تاہم کھل کر اس کی تصدیق نہ ہی سعدیہ افضال نے کی اور نہ ہی فیصل واوڈا نے اس بارے میں لب کشائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے آج سے تقریباً دو سال قبل شادی کر لی تھی مگر اس کا اعلان کرنے سے گریز کیا تھا۔ 24 دسمبر 2018 کو ایک صحافی سید عون شیرازی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دونوں کی شادی کا انکشاف کیا تھا مگر پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔ جس کے بعد میڈیا پر بھی خاموشی چھا گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں سعدیہ افضال کو دوسری بیوی کے طور پر ظاہر کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >