قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طے

قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طے

پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہین آفریدی کا رشتہ اسٹار کھلاڑی  شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ طے ہوگیا ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ اعلان کیاا ور کہا کہ دونوں خاندانوں سے اجازت کے بعد  میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے درمیان رشتے سے متعلق افواہوں  پر وضاحت کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کا پروپوزل قبول کرلیا گیا ہے یہ طے  کیا گیا ہے کہ  بچی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد 2 سال کے اندر  باقاعدہ منگنی بھی کردی جائے گی۔

احتشام الحق نے مزید لکھا کہ وضاحت کا مقصدسوشل میڈیا   کا مشکوک کردار ہے، پلیز  دونوں خاندانوں کا احترام کریں اور ان کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں  کیونکہ ابھی دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا  میں تمام سوشل میڈیا  صارفین سے گذارش کروں گا   کہ دونوں خاندانوں کی ذاتی  معاملات کا احترام  کریں۔

  • اگر بات چیت چل رہی ہے اور تعلیم بھی مکمل نہیں ہوی تو خبر دینے کی اتنی جلدی کیوں کی گئی ہے؟ یا پھر خدشہ تھا کہ شاہین اپنی اونچی پرواز میں کسی اور چٹان پر بسیرا نہ کرلے؟
    بحرحال مبارک باد تبھی دیں گے جب شادی ہوجاے گی یہ نہ ہو کہ لڑکی کی تعلیم مکمل ہونے تک شاہین کہیں اور بسیر اکر چکا ہو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >