کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی وی لاگر سے شادی کر لی

کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی وی لاگر سے شادی کر لی

کینیڈین بلاگر روزی  پاکستانی وی لاگر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،گزشتہ سال اسلام قبول کرنے والی کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی بلاگر عدیل عامر سے شادی کی ہے، انسٹاگرام پر روزی نے شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

روزی گیبریل نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں اب شادی شدہ ہوں،میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے اس ملک سے پیار ہوجائے گا، ناصرف اس ملک اور اس کے عوام سے بلکہ خاص طور پر ایک خاص شخص سے بھی،میں نے پوری زندگی جس کی تلاش کی وہ مجھے مل گیا ، میرا ہمسفر اور میرا سب سے بہترین دوست،خدا نے میرے شوہر کے روپ میں مجھے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ دیا۔

کینیڈین بلاگر نے لکھا کہ میں نے پوری زندگی جس کی تلاش کی وہ مجھے مل گیا ، میرا ہمسفر اور میرا سب سے بہترین دوست، پاکستان آنے سے پہلے، میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی اپنی ضرورت ختم کردی تھی اور میں نے خدا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا کہ اگر مجھے اپنی باقی زندگی صرف اسی کے لیے گزارنی ہے اور اپنے آپ سے پیار کرنا ہے تو میری زندگی میں کوئی ایسا شخص بھیجو جو صرف میرا ہو۔

روزی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ناصرف اپنا ہمسفر ملا بلکہ میں نے اُس میں اپنا بہترین دوست بھی پایا، یہ وہ شخص ہے جس کو میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں اور بےتحاشہ محبت کرتی ہوں،ایسا شخص جس کو میں ہر ایک بات کسی بھی جھجھک کے بغیر بتا سکتی ہوں اور جو مجھے روزانہ بہتر انسان بنا رہا ہے، وہ جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے، وہ شخص جو میری زندگی کو روشن کرتا ہے اور مجھے ہر دن اپنی محبت اور اعمال سے متاثر کرتا ہے، وہ شخص جو روزانہ میری تعریف کرتا ہے،خدا نے میرے شوہر کے روپ میں مجھے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ دیا۔

کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے طویل عرصہ پاکستان میں گزارا ہے، اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا لیکن زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا،گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔

روزی گیبرائل دسمبر 2018 میں ہی پاکستان آئی تھیں تو خوفزدہ تھیں کیوں کہ انہیں یہاں کے حوالے سے بہت غلط باتیں بتائی گئی تھیں۔روزی نے پاکستان میں داخل ہوتے ہی میڈیا کو بتانے سمیت اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستان کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات سے متعلق لوگوں کو بتایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ پاکستان نہ جائیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >